2nd monthly meeting after registration.

السلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ
!محترم قارئین کرام
ماشاءاللہ بتاریخ 27/08/2021/ دن جمعہ، بوقت بعد جمعہ، ہاسٹل معہد الرشد سول لائن، کھجوریا، تتری بازار، سدھارتھ نگر میں تنظیم کے رجسٹریشن کے بعد مجلس عاملہ و شوریٰ کی ایک گھنٹہ کی دوسری میٹنگ منعقد ہوئی۔
اس میٹنگ کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں
صدارت:- متعلم ازہر جمال صاحب
نظامت:- متعلم محمد عمران صاحب
خزانچی:- متعلم مرغوب عالم صاحب
مہمانان خاص:- جناب اطہر کریم صاحب، جناب محمد رضوان صاحب، جناب مشرف پرویز صاحب، جناب دلشاد احمد صاحب وغیرہم۔
جیسا کہ معلوم ہے یہ میٹنگ 3 نکات پر مشتمل تھی۔ جو کہ مندرجہ ذیل ہیں:-
1:- تنظیم کے منظم ہونے سے لے کر موجودہ وقت تک کی کارکردگی کا تجزیہ۔
2:- تنظیم کے منظم ہونے کے بعد سے اب تک موصولہ عطیات و اخراجات کا حساب۔
3:- تنظیم کا مستقبل کے منصوبہ جات اور شروعاتی اقدامات پر بحث۔
اس میٹنگ کا آغاز متعلم دلشاد احمد صاحب کے قرأت سے کیا گیا۔
اس کے بعد جناب ازہر جمال صاحب کا ایک تجزیاتی خطاب ہوا جس میں بڑی بڑی قومی تنظیموں کے اقدامات پر مختصر روشنی ڈالی گئی۔ جس میں ان کے کام کرنے کے طریقے کو اُجاگر کیا گیا۔
بعدہ مندرجہ بالا نکات پر روشنی ڈالی گئی، جس کا حاصل کلام ذیل کی عبارتوں میں مذکور ہے ۔
1:- 2020 میں تنظیم نے ایک عالمی مسابقہ(International Competition) کروایا۔ جو کہ قرآن کریم کے ترجمہ وتفسیر اور گرامر پر مبنی تھی ۔ جسمیں دنیا کے ساتوں بر اعظموں (continents 7) کے 25 سے زائد ممالک کے +10000 سے زائد مرد عورت بچے بوڑھے نوجوان سبھی لوگوں نے شرکت کی۔ جس میں پاکستان، انڈیا، سعودی عربیہ، قطر، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، کویت، عمان، نیپال، فرانس، مالدیپ، نیدرلینڈ، جنوبی افریقہ اور یورپی یونین کے ممالک قابل ذکر ہیں۔ چونکہ یہ مسابقہ مسلسل ایک مہینہ تک ہوا۔اس لۓ اخیر میں صرف +2000 لوگ ہی بچے۔ یہ مسابقہ 29ویں پارہ یعنی تبارک الذی کا نصف حصہ پر مشتمل تھا۔ جسے 23 حصوں میں منقسم کیا گیا تھا۔ اس مسابقہ کے لئے 6 وہاٹس اپ گروپ (مذکر/مؤنث) بناۓ گۓ تھے، جبکہ تنظیم کے آفیشیل ویب سائٹ پر کافی لوگ تھے۔ علامہ ناصر رحمانی صاحب کا ایک درس “یوٹیوب” پر روزآنہ نشر کیا جاتا۔ اور سوالات کو “گوگل فارمس” پر دیا جاتا۔اس کے بعد دروس و سوالات کے لنکس کو وہاٹس اپ گروپ اور ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا جاتا،جس سے مسابقہ میں شریک ہوئے لوگوں تک آسانی سے دروس و سوالات پہنچ جاتے۔ مزید جو لوگ یوٹیوب پر دروس کے ویڈیوز نہیں دیکھ سکتے تھے ان کے لۓ وہاٹسپ اور ویب سائٹ پر آڈیو کلپ نشر کیا جاتا، جن میں اکثریت IOK/POK کے لوگوں کی تھی۔ اسی طرح روزآنہ(جمعہ❌) ایک مہینہ تک دروس و سوالات نشر کۓ گۓ۔ اور جو لوگ بعد میں شریک ہوۓ تھے یا وقت پر جوابات سبمٹ نہیں کر پاۓ تھے ان لوگوں کے لیے مزید 15- 30 دنوں کا مزید وقت دیا گیا۔ اور اس کے بعد مسابقہ کا رزلٹ آؤٹ کیا گیا۔اور 75 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والوں کو ای سرٹیفیکیٹ بھی دیا گیا۔ اور مسابقہ میں ممتاز یا ٹاپ 10 کی رینکنگ حاصل کرنے والوں کو رینکنگ ٹیگ کے ساتھ سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔
اس مسابقہ میں کل 8 لوگ پوزیشن لانے میں کامیابی حاصل کی، جنہیں 120$ ڈالرز کا انعام دیا گیا۔ جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔ انعامات کی کل رقم 120$ امریکی ڈالرز تھے۔
1:- 1st Position Total Prize 50$
1 :- s.n. 43 khanafrin84*****@gmail.com (25$)
2:- s.n. 68 snisakh*****@gmail.com (25$)
2:- 2nd Position Total Prize 40$
1:- s.n. 20 brajiy*****@gmail.com (20$)
2:- s.n. 21 jamalrashid*****@gmail.com (20$)
3:- 3rd Position Total Prize 30$
1:- s.n.16 yaqeen.mu*****@gmail
com ($15)
2:- s.n. 53 radiyai0505*****@gmail.com ($15)
3:- s.n. 83 worldlo*****@gmail.com (-)
4:- s.n. 86 waqs7*****@gmail.com (-)
ان میں سے کچھ لوگ انعامات کی رقم واپس تنظیم ہی کو عطیہ کردیا۔اللہ انہیں اسکا اچھا صلہ دے۔آمین
اور اس کے علاوہ وہاٹسپ گروپ (مذکر/مؤنث) پر “اسلام سیکھیں” (Learn Islam) نامی گروپ کے ذریعہ اسلام کی نشریات کیا جا رہا ہے، جس میں دنیا کے متعدد ممالک کے مرد و خواتین شامل ہیں۔ جن میں انڈیا، پاکستان، سعودی عربیہ، نیپال، امریکہ قابل ذکر ہیں۔
اس کے علاوہ کچھ رفاہی کام بھی کۓ گۓ ہیں مگر کچھ ایسا نہیں ہوا جو بیان کے قابل ہو۔ اس شعبہ میں ہمیں کافی اقدامات کی ضرورت ہے۔
2:- جب سے تنظیم وجود میں آئی ہے اس وقت سے لے کر اب تک تنظیم کے تمام ممبران اور مختلف مرد و خواتین کے ذریعے 22790 انڈین روپۓ عطیہ ہوئے، جن میں سے 12500روپۓ تنظیم کے رجسٹریشن میں صرف ہوا۔ اس کے علاوہ انعام کی صورت میں اس وقت 120$ ڈالرز کا تھا مگر اکثر لوگوں نے انعامات کی رقم عطیہ کردیا تھا۔ جبکہ جو انعامات دۓ گۓ وہ رقم 2970 روپۓ ہیں۔ اسکے علاوہ 2570 روپۓ تنظیم کے مختلف رفاہی کاموں میں صرف ہوئے۔ اور 710 روپۓ پین کارڈ بنوانے،جبکہ 600+100 روپۓ تنظیم کاپمفلٹ (تعداد 1000) چھپوانے میں صرف ہوا۔اس طرح اب تک کے اخراجات کی کل رقم 19404روپۓ ہوۓ۔
Expenditure of IIPF
12500+2970+2524+710+600+100=19404 روپۓ صرف ہوئے۔
اس طرح 22790 روپیوں میں سے 19404 خرچ ہوۓ۔ اور 3386 روپۓ موجود ہیں۔
3:- تنظیم کے منصوبوں کو پورا کرنے کے لئے شروعاتی اقدامات پر تمام ممبران نے بحث کی۔ اس بحث کا حاصل کلام مندرجہ ذیل ہے۔
جیسا کہ اس تنظیم کے 4 بنیادی مقاصد ہیں(جو کہ آپ اس ویب سائٹ کے ہوم پیج پر پڑھ سکتے ہیں)۔ ان مقاصد میں سے پہلا مقصد جو کہ تعلیم وتعلم پر مبنی ہے، اسے تمام مقاصد میں پہلے نمبر پر ترجیح دی گئی۔ اسکے بعد رفاہ عامہ کے تحت مزید لوگوں کی امداد کرنا۔ اسلامی معاشرت جس سے معاشرے میں امن وسکون کا ماحول پیدا ہو۔ اسکے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرنا۔اور مختلف ذرائع سے لوگوں میں اسلامی اور امن کی باتوں اور طریقوں کو پہونچانا شامل ہیں۔
اس طرح اس میٹنگ میں کل تین قسموں کے اقدامات زیر بحث رہے۔ اور مندرجہ بالا تجزیاتی بحث کے ذریعے کچھ تجاویز پاس ہوۓ، جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
1:- ایک آفس اور کوچنگ سینٹر کا قیام
2:- اسلامی پروگراموں کا انعقاد
3:- رفاہی یونٹ کا قیامRead More »