السلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ
لرن اسلام” اسلامی نشر و اشاعت کا ایک نیا سلسلہ بنام قربانی کا “حکم اور حکمت” آج(14/07/2021) سے شروع کر رہا ہے۔ لہذا آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ اس موضوع سے زیادہ لوگ مستفید ہوں؛ اسکے لۓ ضروری ہے کہ آپ لوگ خود نیچے دیے گئے لنک کے ذریعہ وہاٹسپ گروپ میں شامل ہوں اور دوسروں کو بھی دعوت دیں۔ ہر کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اور الله سے اچھے بدلے کی امید کریں۔
آج کا پہلا قسط
قربانی کا حکم اور حکمت
انسانی فطرت ہے کہ وہ جسے ملجا و ماویٰ سمجھتا ہے، اسی کے سامنے نذرونیاز پیش کرتا ہے۔ غیر اللہ کے لئے ایسا کرنا اللہ نے ‘شرک’ قرار دے کر منع کیا تو اس کے ساتھ ہی انسان کے اس فطری جذبے کی تسکین کا راستہ بھی بنا دیا۔ انسان اگر غیر اللہ کو سجدہ کرتا تھا تو اللہ نے جہاں غیراللہ کو سجدہ کرنا حرام ٹھہرایا، وہاں اس کے متبادل کے طور پر نماز کو فرض کردیا۔ غیر اللہ اور بتوں کی نذر ونیاز کی جگہ زکوٰة کو فرض کیا۔ استھانوں کے طواف کی جگہ خانہ کعبہ کے طواف کو عبادت کا حصہ بنا دیا۔ اسی طرح انسان قدیم زمانے سے اپنے دیوتاؤں کی بھینٹ چڑھاتا رہا ہے تو اسے اللہ نے صرف اپنے لئے قربانی کرنے کا حکم دے دیا۔ ایک طرف تو خدا نے کہا کہ جس پر بھی غیر اللہ کا نام لیا جائے {وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّـهِ بِهِ} اور جسے بھی استھانوں پر ذبح کیا جائے {وَمَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ} حرام ہے تو دوسری طرف نماز پڑھنے اور قربانی دینے کا حکم فرمایا:{فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ} غرض یہ کہ عبادت کی اکثر وہ صورتیں جو انسان نے غیر اللہ کے لئے اختیار کی ہیں، اسلام میں اُنہیں صرف اللہ کے لئے خاص کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھنے کے لئے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں۔۔۔۔
ہدایت:- براۓ مہربانی جنس کا خیال رکھتے ہوئے گروپ میں شامل ہوں۔ اور پوسٹ کا سلسلہ روزآنہ شام 4:00 بجے سے شروع کیا جائے گا۔ان شاء الله
Male Group 1 https://chat.whatsapp.com/H9sa6OKVtvXICOdT0cfAa4
Male Group 2 https://chat.whatsapp.com/D1R7VE4Y2kx2vwW3kXfmDd
Female Group 1 https://chat.whatsapp.com/HYgE0kV5QwoIrkIf47HtRc
Female Group 2 https://chat.whatsapp.com/FhM3lvMql6y4AQVhlwKQiC
Female Group 3
https://chat.whatsapp.com/G49cXermzd2HQjWuNZ2MhZ
📧 iipeace.org@gmail.com
whatsapp:- +91 9517308827
